گور نمنٹ کوئین میری گریجویٹ کالج لاہور پریس ریلیز
- Posted by admin
- Categories Recent Events
- Date October 28, 2023
آ ج بروز جمعرات گورنمنٹ کوئین میری گریجویٹ کالج لاہور میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز لا ہور کی ہدایات پر اینٹی کرپشن آگاہی مہم کے سلسلے میں مختلف اضلاع کے کالجز کے طلبہ کے درمیان ویڈیو گرافی کا مقابلہ منعقد کروایا گیا۔ اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ثمرہ عمران، وائس پرنسپل مس سعدیہ اور تمام سیکشن ہیڈز نے دیگر سٹاف اور طلبہ کے ساتھ شرکت کی۔
مقابلے میں لاہور ڈویژن کے مختلف اضلاع سے سات کالجز نے حصہ لیا جس میں ضلع لاہور سے گورنمنٹ ایسوسیئیٹ کالج فار ویمن مصطفیٰ آباد، گورنمنٹ گریجویٹ کا لج فار ویمن گلبرگ، گورنمنٹ کوئین میری گریجویٹ کالج، گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاون شپ نے شرکت کی جبکہ دیگر اضلاع سے گورنمنٹ ایسوسیئیٹ کالج چھانگا مانگا، گورنمنٹ ایسوسیئیٹ ڈگری کالج شیخوپورہ اور گورنمنٹ حنیفہ بیگم ایسوسیئیٹ کالج مصطفیٰ باد نے حصہ لیا
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد تمام کالجز کے طالبات نے اینٹی کرپشن پہ تیار کی گئی مختصر ویڈیو پیش کیں جن میں معا شر ے میں موجود کرپشن کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ۔ ا س موقع پر مس عمارہ اقبال ایسوسیئیٹ پروفیسر گورنمنٹ دیال سنگھ کالج، مس حرا شہباز گورنمنٹ ایسوسی ا یٹ کالج مصطفیٰ آباد ا و ر مس صائمہ اقبال گورنمنٹ کوئین میری گریجوئیٹ کالج بطور جج موجود تھیں۔ مقابلے میں پیش کی گئی ویڈیوز کا جج صاحبان نے تجزیہ کیا اور مقابلے کے فاتحین کا اعلان کیا۔
جس میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ایسوسیئیٹ کالج چھانگا مانگا ، دوسری پوزیشن
گورنمنٹ حنیفہ بیگم ایسوسیئیٹ کالج مصطفیٰ آباد قصور اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاون شپ لاہور نے حاصل کی ا و ر صوبائی سطح کے مقابلے کے لئے اہل قرار پائے۔
کالج پرنسپل نے کامیاب مقابلہ منعقد کروانے پر کریئر کاؤنسلنگ انچارج مس بازغہ بابر کی کاوشوں کو سراہا۔
Next post